اسلام آباد بم دھماکہ دہشت گردی کی بدترین کاروائی ہے، حکمران اسے کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔ انصار ملک
عوام کو موجودہ استحصالی نظام کے خلاف اٹھنا ہوگا تاکہ حقیقی قیادت ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال سکے
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے جنرل سیکرٹری انصار ملک اور میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کا ڈرامہ فلاپ ہوچکا ہے۔ دہشت گرد اپنی مذموم کاروائیائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد سبزی منڈ ی کے علاقے میں خوفناک دھماکہ دہشت گردی کی بدترین کاروئی ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بے گناہ ا نسانی جانوں کے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، حکمران مذاکرات کا ڈرامہ رچائے ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں نے پورے ملک میں خانہ جنگی کا ماحول بنایا ہوا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کا واحد حل آپریشن ہے۔ طالبان کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہ کرنا حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، لاکھوں بے گناہوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ کر کہنا کہ بے گناہ کا خون نہیں کرتے سراسر جھوٹ اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھوکنے کے مترادف ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پمز ہسپتال میں دھماکے سے زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریاست علی خان، فاروق بٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، کرپشن، لوڈ شیدنگ اور بے روز گاری کے عذاب نے 18 کروڑ عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ کے باعث مزدور بے روزگار ہیں اور دو لقموں کا حصول بھی ناممکن بن گیا ہے۔ مہنگائی کے عفریت نے جبڑے کھول کر عوام کو نگلنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی کارکنان عوامی تحریک کی ممبرسازی مہم میں کامیابی سے عمل پیرا ہیں۔ لوگ ڈاکٹر طاہرالقادری کا انقلابی پیغام قبول کر رہے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب پوری قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز پر لبیک کہے گی اور انقلا ب کا سویرا طلوع ہوگا۔ غریب عوام کا مقدر بدلے گا۔ عوام کو موجودہ استحصالی نظام کے خلاف اٹھنا ہوگا تاکہ حقیقی قیادت ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال سکے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں آئے روز کے اضافے نے پاکستانیوں کو بے حال کر دیا ہے۔ حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کو واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ضروریات سے محرومی پاکستانی عوام کا مقدر بنا دی گئی ہے۔ مسائل کی دلدل میں دھنسے پاکستان کے مقتدر طبقوں کو احساس نہیں کہ اس کے وجود کو کتنے خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی اہل و مخلص قیادت ہی ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لا سکتی ہے۔ ظلم اور استحصال کے اس کرپٹ اور عوام دشمن نظام کو بدلنے کیلئے عوام پاکستان عوامی تحریک کی کال پر گھروں سے نکلیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی پرامن انقلابی جدوجہد ان شاء اللہ سبز انقلاب بپا کرے گی اور کروڑوں عوام کی طاقت سے ہمہ گیر انقلاب ضرور آئے گا۔ قوم کے نوجوانوں نے ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا آج نوجوانوں کو ہی ملک بچانے کیلئے آگے آنا ہو گا۔
تبصرہ