پاک فوج ملکی وقار اور قومی تحفظ کی علامت ہے: ارشاد طاہر

حکومت دہشت گردی کو کنٹرول کرنے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے
مظلوم اور محکوم عوام کا مقدر بدلنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت ہی ملک میں انقلاب برپا کر سکتی ہے
پاکستان عوامی تحریک لاہور کے مرکزی رہنماء ارشاد طاہر کی راوی ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم کے اجلاس میں گفتگو

پاک فوج وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ، ملکی وقار اور قومی تحفظ کی علامت ہے۔ حکومت دہشت گردی کو کنٹرول کرنے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت بے مقصد بحث شروع کر کے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے۔ پارلیمنٹ کو مقتدر ادارہ صرف لفظوں میں نہ بنایا جائے بلکہ عملاً کچھ کر کے دکھایا جائے اور آئین کے آرٹیکل 38 پر عمل کر تے ہوئے عوام کے مسائل حل کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک لاہور کے مرکزی رہنماء ارشاد طاہر نے راوی ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حافظ ریاض احمد قادری، قاری ظفر اقبال، محمد نعمان، ڈاکٹر اقبال نور اورانصار ایوبی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے عام آدمی کو اسکے آئینی حقوق کا شعور دیا اور ان حقوق کے حصول کیلئے آئینی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نظام کی تبدیلی کی موثر آواز اٹھائی۔ کارکن انقلاب کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے پر محنت کرے۔ پاکستان عوامی تحریک ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت انقلاب کھڑی کر کے ظالم حکمرانوں کو رات کے اندھیرے میں بستر باندھ کر بھاگنے کا موقع نہیں دے گی۔ ارشاد طاہر نے کہا کہ مظلوم اور محکوم عوام کا مقدر بدلنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت ہی ملک میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top