فیصل آباد: کرپٹ نظام سیاست کی وجہ سے عوام بھوکے مر رہے ہیں اور نوجوان اپنی اسناد جلانے پر مجبور ہیں: سید ہدایت رسول قادری

فیصل آباد( ) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کہا کہ کرپٹ نظام سیاست کی وجہ سے عوام بھوکے مر رہے ہیں اور پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان اپنی اسناد جلانے پر مجبور ہیں، کرپٹ نظام انتخاب و سیاست کی وجہ سے وطن عزیز میں دن بدن حالات بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ آج حکمران پیسوں کیلئے قومی مفاد تک بیچ رہے ہیں۔ تاثر ہے کہ دہشت گرد ایکسپورٹ کئے جا رہے ہیں۔ ایسے حالات میں پاکستان عوامی تحریک کے ہر کارکن پر فرض عائد ہوتا ہے کہ اپنے اندر انقلاب کا جذبہ یوں رچا ئے کہ اپنے افکار اور کردار میں ڈاکٹر طاہر القادری بن جائے۔ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں وطن عزیز کے حالات میں بہتری لانے اور آئین پاکستان میں درج عوامی حقوق کی پہچان عوام کو کرانے کیلئے کوشاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میاں کاشف محمود، رانا غضنفر علی، حاجی امین القادری، رانا طاہر سلیم، مدثر فاروق، غلام مصطفی مہاروی، حافظ رب نواز، پروفیسر عارف صدیقی، میاں امجد قادری، عبدالرشید اعوان ، مہر محمد ارشد، احسان الحق، خالد رفیق سندھو، ملک سرفراز قادری اور غلام محمد قادری بھی موجود تھے۔ انوار المصطفے ہمدمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے عام آدمی کو اسکے آئینی حقوق کا شعور دیا اور ان حقوق کے حصول کیلئے آئینی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نظام کی تبدیلی کی مؤثر آواز اٹھائی۔ کارکن انقلاب کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے پر محنت کرے۔ پاکستان عوامی تحریک ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت انقلاب کھڑی کر کے ظالم حکمرانوں کو رات کے اندھیرے میں بستر باندھ کر بھاگنے کا موقع نہیں دے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top