کرپٹ نظام کے تحت آخری الیکشن ہو چکا اب ملک میں تبدیلی آئے گی، غریبوں کے حقوق چھیننے والوں کے دن گنے جا چکے: خرم نواز گنڈاپور

11مئی کو ملک بھر میں ہونے والا احتجاج، کرپٹ نظام کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کے لئے غروب ہو جائے گا
ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں پاکستان ایشیا میں لیڈنگ رول ادا کرے گا۔ خرم نواز گنڈاپور

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام کے تحت آخری الیکشن ہو چکا اب ملک میں تبدیلی آئے گی اور حقیقی جمہوریت کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ نظام کی تبد یلی کے لئے ایک کروڑ افراد سڑکوں پر نکلیں گے تو ملک سے فرسودہ نظام کاخاتمہ کردیا جائے گا اور ظالموں اور قوم کو لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ عوام تیاری کرلیں ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں 11 مئی کو ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے بعد کرپٹ نظام کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کے لئے غروب ہو جائے گا۔ غریب عوام کے حقوق چھیننے والوں کے دن گنے جا چکے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری عوام کے حقوق ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے اختیارات کو نچلی سطح تک تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں پاکستان ایشیا میں لیڈنگ رول ادا کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منہاج مدینہ ہال کراچی کمپنی میں ورکرز کنونشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے صدر ریاست علی خان، سینئر نائب صدر فاروق بٹ، عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر اشتیاق میر ایڈووکیٹ، راجہ منیر اعجاز، عوامی تحریک کے آرگنائزر انصار ملک، ابرار رضا ایڈوکیٹ، عرفان طاہر، غلام علی خان، اختر راجہ، سفیان صابر، عاطف ھاوا محمود، مبشر رند اور دیگر عہدیداران و کارکنان کے علاوہ اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پاکستان عوامی تحریک کی ممبرسازی مہم کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور عوام جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے سیاسی ویژن کی سب سے بڑی ترجیح عوام اور ان کے حقوق میں ایسی ہم آہنگی پیدا کرنا ہے جس میں ریاست عوام کوحقوق دے اور فرد انفرادی اور اجتماعی طور پر ریاست کو مستحکم کرنے کو اپنا فرض سمجھے۔ ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت جس دن کھڑی ہوگئی کرپشن اور اس کے محافظ دونوں کا وجود ختم ہو جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top