جہلم: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان و عہدیداران بھی موجود تھے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے 11 مئی کو نکالی جانے والی ریلی میں تحریکی خواتین و حضرات لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوں گے۔ اس موقع پر شرکاء نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا اور 29 دسمبر کو ہونے والی ریلی سے کئی گناہ زیادہ خواتین و حضرات کو لیکر شرکت کرنے کا عہد کیا۔ کنونشن کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top