پتوکی: منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام علماء و مشائخ سیمینار

ڈاکٹرطاہرالقادری سچے عاشق رسول  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں ان کی قیادت میں مصطفوی انقلاب آئے گا: علامہ محمدبخش فریدی
مسلک اہل سنت و جماعت کے تمام علماء و مشائخ ڈاکٹرطاہرالقادری کا دست و بازو بن کرمملکت ِخداداد کا تحفظ  کریں
منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل پتوکی کے زیراہتمام علماء و مشائخ سیمینارسے خطاب

منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل پتوکی کے زیراہتمام جامعہ انوار ِرضا میں علماء و مشائخ سیمینار کا انعقاد  کیا گیا جس میں تحصیل پتوکی سے کثیر تعداد میں مشائخ اور جید علماء کرام نے شرکت کی۔ ضلع اوکاڑہ سے محترم حضرت علامہ اللہ بخش فریدی سابق نائب امیر جمعیت علماء پاکستان نے علماء کرام کے وفد کے ہمراہ سیمینار میں شرکت کی۔ لاہور مرکز سے حضرت علامہ میر محمدآصف اکبر مرکزی ناظم منہاج علماء کونسل پنجاب، حضرت علامہ ممتاز صدیقی ناظم لاہور اور چوہدری ریاست علی چدھڑزونل ناظم لاہور B نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ اللہ بخش فریدی نے کہا اگرمسلک اہل سنت کا غیر مسلک لوگوں سے سیاسی اتحاد ہو سکتا ہے تو ڈاکٹر طاہرالقادری سے اتحاد کیوں نہیں ہو سکتا۔ وقت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم باہمی اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں اکٹھے ہو جائیں۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے اپنی پوری زندگی انقلاب کے لئے وقف کردی ہے۔ وہ ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کا انعام اور حضور نبی اکرم  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی عطا ہیں۔ ہمیں اس نعمت خداوندی کا شکر بجا لانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کو بیرون ملکوں سے فنڈنگ ہو رہی ہے اور یہ دہشت گرد طبقہ پاکستان کا حقیقی دشمن ہے۔

سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سیّد صابر حسین شاہ نے کہا کہ مسلک ِاہل سنت کے اتحاد سے ہی پاکستان میں انقلاب برپا ہوسکتا ہے۔ تمام علماء مل کر ڈاکٹرطاہرالقادری کا دست و بازو بنیں۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم منہاج علماء کونسل پنجاب محترم حضرت علامہ میر محمد آصف اکبرنے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتاہے کہ ـ’’اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لواور تفرقہ میں نہ پڑو‘‘جب تک ہماری صفوں میں اتحاد کی فضا پیدا نہیں ہوگی اس وقت تک سوادِ اعظم کہلوانے والے اقلیت میں چلے جائیں گے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے مدراس، اپنی محافل کو اپنے اقابرین کے خلاف استعمال میں نہ لائیں اس سے ہم مسلک حق کی کوئی خدمت نہیں کر رہے بلکہ مسلک ِ حق کو عظیم نقصان پہنچا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسمبلی میں ہماری کوئی نمائندگی موجود نہیں ہے۔ ساراملک دہشت گردوں کے سامنے جھک گیا ہے، موجودہ گورنمنٹ طالبان سے مذاکرات کو ڈرامہ رچا کر پوری قوم کوبیوقوف بنا رہی ہے۔

انہوں نے سربراہ سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ مردِ مجاہد نوجوان ان دہشت گرد ٹولے کے خلاف اہل سنت اور دیگر مکاتب فکر سیاسی اور مذہبی لوگوں کوایک پلیٹ فارم پرجمع کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی ایک کال پرلاکھوں لوگ اسلام آباد لانگ میں اکٹھا کرسکتاہے تو ہم مل کرسوادِ اعظم اس ملک میں مصطفوی انقلاب لاسکتے ہیں۔ مزیدگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے اُمت ِمسلمہ کیلئے عظیم کام سرانجام دیاہے۔ ہزار ہا احادیث کے اعتقادی ترجمعۃ الباب مرتب کئے ہیں اور 500 سے زائد کتب عقائد کی حفاظت کے لئے تحریر کیں ہیں۔ وہ سرمایہ اہل سنت اور اُمت مسلمہ کے عظیم رہنما ہیں ہمیں اُن کی قدرکرنی چاہیے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے تقریرکے اندرتحقیق کوفروغ دیاہے۔

سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے میزبان محفل صدر منہاج علماء کونسل تحصیل پتوکی حضرت علامہ قاری محمد بخش فریدی نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری سچے عاشق رسول  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ ان کی قیادت میں مصطفوی انقلاب آئے گا، مسلک اہل سنت وجماعت کے تمام علماء و مشائخ ڈاکٹرطاہرالقادری کا دست و بازو بن کر مملکت ِخداداد کا تحفظ کریں اور یہی قیادت پاکستان میں حقیقی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے ڈاکٹرطاہرالقادری نے آج تک کسی سیاسی یا مذہبی رہنماؤں پر ذاتی تنقید نہیں کی ہے اورانکے ورکرز بھی تربیت یافتہ ہیں یہ مظاہرہ انہوں نے 14 جنوری کواسلام آباد لانگ مارچ میں دنیا بھر کو کر کے دکھایاہے۔ وقت کے طاغوتی، کرپٹ، استحصالی نظام کوللکارا اور عوام پاکستان کو آئین کے مطابق ان کے حقوق کا شعور دیا۔

اس موقع پر علامہ محمد بخش فریدی کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے منہاج علماء کونسل ضلع قصور کا صدرمقرر کر دیا ہے اور تحصیل پتوکی میں صدارت کی ذمہ داری نوجوان سکالرحضرت علامہ غلام رسول سیالوی اورسینئرنائب صدررحمت علی فریدی کوسونپی دی گئی ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے صدر محمد ندیم مصطفائی نے سیمینار میں آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں تنویرحسین مصطفوی (ناظم )، محمد طیب افضل (صدر عوامی تحریک)، محمد عامر رضا (جنرل سیکرٹری)، سیّد احمد فرخ شاہ (ناظم خواتین اُمور)، حافظ حسن سردار (ناظم دعوت)، ڈاکٹرمحمد الیاس (ناظم ممبرشپ)، ڈاکٹرمحمداکبر (صدریوتھ لیگ)، سیّد سبطین شاہ (جنرل سیکرٹری یوتھ ضلع قصور)، محمداسلم قادری، سیّد ریاض حسین شاہ، سیّد مقصود الحسن شاہ، سیّد صابر حسین شاہ، سیّد محمودالحسن شاہ کے علاوہ دیگرعلماء کرام نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top