ناروے: منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو میں منہاج سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور مینا بازار

مینا بازار

مورخہ 6 اپریل 2014 بروز اتوار منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیر اہتمام منہاج سکول اوسلو کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور مینا بازار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اوسلو کے طول و عرض سےکثیر تعداد میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات، بچوں، بچیوں نے شرکت کی۔اوسلو کے علاوہ ناروے کے دوسرے شہروں Moss Skedsmo ، Drammen اور Fredrikstad سے بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جس کی وجہ سے مسجدکا وسیع و عریض ہال بھرا ہوا تھا۔

مینا بازار کا آغاز تلاوت قرآن پا ک، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قصیدہ بردہ شریف سے ہوا۔ پرنسپل منہاج سکول اوسلو علامہ صداقت علی قادری نے تما م شرکاء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے اور منہاج سکول اوسلو کی طرف سے خوش آمدید کہا او ر تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔اس کے بعد تمام شرکاء نے مینابازار کا وزٹ کیا جو منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی کی خوبصورت بلڈنگ کے دوسرے اور تیسرے ہال میں سجایا کیا تھا۔ مینا بازار میں مختلف سٹالز لگائے گئے تھے جس میں پاکستانی کھانوں دھی بھلے، چنا چاٹ، بریانی، کھیر، لذیذ مٹھائیاں، سموسے پکوڑے، نان تکہ پیزہ، وافلر، فروٹ اور سبز چائے تھے۔ اس کے علاوہ دیگر مختلف اشیاء جیسے پاکستانی ملبوسات، چوڑیاں، مہندی، ڈیکوریشن پیس اور گریلو سامان کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔

مینا بازارمیں عید کا سا سماں تھا چھوٹے بچوں کے جذبات اس وقت قابل دیدنی تھے جب جوکر نے ان کے سامنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ مختلف احباب سے مینا بازار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نہایت خوشی سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں ہم کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے مینا بازار سجا کرایسا ماحول فراہم کیا کہ ایسا لگ رہا ہے وہ اپنے ملک میں ہیں اور خصوصا بچوں کےلئےاس طرح کے مواقع فراہم کرنا بہت ضروری ہے جس سے وہ اپنے کلچر اور روایات سے روشناس ہو سکیں۔ مینا بازار میں مختلف انقلابی ترانے اور نغمے چلائے گئے۔ اس مینا بازار کو کامیا ب بنانے میں منہاج سکول والدین کمٹی نے بھرپور کردار ادا کیا۔

منہاج سکول اوسلو کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

مینا بازار کے بعد شام چار بجے منہاج سکول اوسلو کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا آغاز ہوا۔ سٹیج پر اعجازاحمد وڑائچ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے، سفیر یورپ علامہ حسن میر قادری، محمد اقبال خان ، شیخ افتخار احمد صدر منہاج مصالحتی کونسل، ساجد احمد صدر منہاج ویلفئیر پرنسپل منہاج سکول اوسلو علامہ صداقت علی قادری، علامہ محمد اقبال فانی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے اور اویس اعجاز صدر منہاج یوتھ لیگ تشریف فرما تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز سکول کے بچوں اور بچیوں کی تلاوت قرآن مجید، نعت شریف، درود شریف، قصیدہ بردہ شریف سے کیا گیا اور بچوں نےتقاریر اور قومی اور ملی نغمے پیش کئے۔ پہلی دفعہ سکول کے بچوں اور بچیوں نے ایک مزاحیہ خاکہ بڑا مزہ آئے گا پیش کیا جس کو بہت پسند کیا گیا۔ پروگرام کی کمپئرنگ سکول ٹیچر باجی انیسہ اور پرنسپل منہاج سکول اوسلو علامہ صداقت علی قادری نے کی۔ پرنسپل منہاج سکول اوسلو علامہ صداقت علی قادری نے سکول کا رزلٹ اناوئنس کیا اور تمام پوزیشن ہولڈرز، سٹودنٹس آف کلاس اور سٹودنٹ آف دی ائیر کا اعلان کیا، اور پھر تمام پوزیشن ہولڈرز کو ان کی پوزیشن کے مطابق انعامات اور ٹرافیاں دی گئیں۔ سٹودنٹ آف دی ائیر کو لیپ ٹاپ کا خصوصی انعام دیا گیا۔

علامہ محمد اقبال فانی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، سکول کے نئے سسٹم اور مستقبل میں مزید بہتری کے بارے میں بتایا۔ سفیر یورپ علامہ حسن میر قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منہاج ایجوکیشن سٹی کے بارے میں بتایا اور لوگوں کو دعوت دی کہ اس منصوبہ کی کامیابی کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ صدر منہاج سکول والدین کمیٹی شاہد تنویر نے بھی شرکاء سے اظہار خیال کیا۔ شرکاء کانفرنس کو ایک عدد عمرے کا ٹکٹ بھی دیا گیا جس کی قرعہ اندازی اعجازاحمد وڑائچ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے کی، جس میں خوش نصیب خانزادہ طاہرخان کا نام نکلا۔ مینا بازار اور تقریب تقسیم انعامات پروگرام کے بارے میں اعجازاحمد وڑائچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح یہ پروگرام بھی ہر حوالے سے کامیاب تھا اور مینا بازار میں بہترین نطم و ضبط اس کی انفرادیت تھی۔ آپ نے مینا بازار کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس مینا بازار سے جتنی رقم اکٹھی ہو گی وہ منہاج ایجوکیشن سٹی فنڈ میں ڈالی جائے گی۔آپ نے ایگزیکٹو، دیگر، جملہ فورمز کے تمام ممبران خصوصا منہاج سکول والدین کمیٹی کو مینا بازار اور پرگرام کی کامیابی کی مبارک باد دی اور تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں دن رات محنت کر کے مینا بازار اور پرگرام کو کامیاب بنایا۔

مینا بازار اور پرگرام کے بہترین نظم ونسق اور اسے کامیاب بنانے کےلئے شاہد تنویر صدر والدین منہاج سکول کمیٹی، عنبر خان، ثمینہ اسحاق، خانزادہ طاہر خان، علامہ محمد اِقبال فانی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے، علامہ صداقت علی قادری پرنسپل منہاج سکول اوسلو، عائشہ اقبال صدر منہاج القرآن ویمن لیگ اور ان کے ساتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کی تنظیم، منہاج ویلفئیرفاونڈیشن، منہاج مصالحتی کونسل، منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، منہاج سسٹرز کےعہدداران نے خصوصی کاوشیں کیں۔

رپورٹ: قیصر محمود

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top