پاکستان عوامی تحریک کی 11 مئی کے احتجاجی مظاہروں میں تحریک انصاف سمیت تبدیلی چاہنے والوں کو شرکت کی دعوت دے گی

11 مئی جعلی الیکشن کی برسی کا دن ہے، الیکشن کے بعد ساری قوم مایوسی کا شکار ہے
عوامی تحریک نے ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کر دیا۔ انصار ملک

پاکستان عوامی تحریک اسلا آباد کے جنرل سیکرٹری انصار ملک نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے ڈورٹو ڈور مہم کا آغاز کر دیا۔ پاکستان عوامی تحریک 11 مئی کے احتجاجی مظاہروں میں تحریک انصاف سمیت تبدیلی چاہنے والوں کو شرکت کی دعوت دے گی۔ عوامی تحریک ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے پوری قوم کو ساتھ لے کر چلے گی۔ 11 مئی کا دن جعلی الیکشن کی برسی کا دن ہے۔ الیکشن کے بعد ساری قوم نے حکومت سے جو امیدیں وابستہ کی تھیں وہ دم توڑ چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک کی ڈور ٹو ڈور مہم کے آغاز کے موقع پر اسلام آباد کے سیکٹر G ,12 بادی میرا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عرفان طاہر، طالب حسین سہروردی اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات صحت، تعلیم، روزگار اور تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ارباب اقتدار کے ذاتی کاروبار خوب ترقی کر رہے ہیں۔ 11 مئی جعلی الیکشن کی برسی کا دن ہے۔ 11 مئی کے الیکشن کے بعد ساری قوم اضطراب اور مایوسی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام مسائل کی دلدل میں دھنس چکے ہیں۔ عوامی خوشحالی کی طرف بڑھنے والا واحد راستہ یہ ہے کہ موجودہ نظام انتخاب کو مسترد کر کے سبز انقلاب لایا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top