چکوال: تحریک منہاج القرآن کا تنظیمی اجلاس

چکوال: تحریک منہاج القرآن کی راولپنڈی میں 11 مئی کی ریلی کے سلسلہ میں ایک اجلاس دفتر تحریک منہاج القرآن منعقد ہوا۔ اس موقع پر ضلع ناظم تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر سہیل محمود جنجوعہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریلی کے انتظامات کی کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں جن میں انتظامی کمیٹی، دعوتی کمیٹی، میڈیا کمیٹی شامل ہیں اس سلسلہ میں ڈور ٹو ڈور عوام الناس تک پیغام پہچانے کے سلسلے میں دعوتی کمیٹیاں اور میڈیا کمیٹی کا کام سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہو گا اس سلسلہ میں ہزاروں کی تعداد میں دعوت نامے، ہینڈ بل ہورڈنگ اور پینا فلیکس پرنٹ کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہ یہ ریلی انقلاب کی کاوشوں کے دوسرے اور آخری مرحلے کی سنگ بنیاد ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top