11 مئی کا دن انقلاب سے پہلے غیر آئینی اور پنکچر زدہ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا
11 مئی کے ملک گیر احتجاج کی کامیابی سے ثابت ہو جائے گا کہ قوم نے غیر آئینی حکومت کو مسترد کر دیا ہے
عوام دہشت گردی، مہنگائی، بے روزگاری اورتوانائی بحران کے عذاب سے نجات چاہتے ہیں
چوہدری ذوالفقار ایڈووکیٹ کی 11 مئی کے احتجاجی جلسہ کے حوالے سے انتظامی کمیٹیوں کے ممبران کے اجلاس سے گفتگو
پاکستان عوامی تحریک کے ورکرز نے اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے دی گئی ہر مہم کو اپنی شبانہ روز محنتوں سے کامیاب کیا۔ 23 دسمبر 2012ء کا جلسہ، اسلام آباد کا لانگ مارچ اور 11 مئی 2013ء کے ملک گیر دھرنے اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اب 11 مئی 2014ء کو ہونے والا پاکستان عوامی تحریک کا ملک گیر احتجاج، پر امن سبز انقلاب کی بنیاد ثابت ہو گا۔ 11 مئی کا دن انقلاب سے پہلے کرپٹ، پنکچرزدہ اور غیر آئینی الیکشنز کے نتیجے میں بننے والی حکومت اور عوام دشمن نظام کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے کوآرڈینیٹر چوہدری ذوالفقار ایڈووکیٹ نے 11 مئی کے احتجاجی جلسہ کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ میں بلائے گئے انتظامی کمیٹیوں کے ممبران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر راجہ زاہد، مشتاق نوناری، اشتیاق ایڈووکیٹ، چوہدری افضل گجر اور راجہ ندیم بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام انتخاب کی دھاندلی کے ذریعے تشکیل پانے والی گورنمنٹ کے خلاف 11 مئی کے احتجاج کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے کارکنان اپنی کوششیں تیز کر دیں۔ 11 مئی کے ملک گیر احتجاج کی کامیابی سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ ایک سال میں ہی قوم نے غیر آئینی انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کو مسترد کر دیا ہے۔ عوام اپنے اوپر ہونے والے ظلم کا خاتمہ چاہتے ہیں، دہشت گردی، مہنگائی، بے روزگاری اور توانائی بحران کے عذاب سے عوام نجات چاہتے ہیں۔ اب عوام صرف انقلاب چاہتے ہیں جو صرف کرپٹ اور ظالمانہ نظام انتخاب و سیاست کے خاتمہ سے ہی ممکن ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی اہل و مخلص قیادت ہی ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لا سکتی ہے۔ ظلم اور استحصال کے اس کرپٹ اور عوام دشمن نظام کو بدلنے کیلئے عوام 11 مئی کوگھروں سے نکلیں۔
تبصرہ