پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ 11 مئی کو پرامن احتجاج کیلئے پر عزم ہے: راضیہ نوید

ملک بھر میں پرامن احتجاج کی حکمت عملی ترتیب دے دی
لاکھوں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کر دیا گیا ہے
پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی رہنما راضیہ نوید کی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی طالبات سے گفتگو

پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ نے بیدارئ شعور کی تحریک جاری رکھنے اور موجودہ نظام انتخاب کے خلاف 11 مئی کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی خواتین موجودہ نظام انتخاب کے خلاف ملک بھر میں 11 مئی والے دن بھرپور انداز میں پرامن احتجاج کیلئے پرعزم ہیں۔ پرامن احتجاجی مظاہروں میں لاکھوں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ڈور ٹو ڈور کمپین کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنما راضیہ نوید نے مرکزی سیکرٹریٹ میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز سے آئی ہوئی طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی مرکزی صدر حنا امین، زینب ارشد، عائشہ قادری، قرۃ العین فاطمہ، صائمہ ایوب اور سیدہ ریحانہ بخاری بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل ڈاکٹر طاہر القادری نے نام نہاد جعلی الیکشنز میں ہونے والی پری پول اور پوسٹ پول رگنگ اور اسکے خطرناک نتائج کے حوالے سے جو کچھ کہا تھا وہ سچ ثابت ہوا اور الیکشن ہارنے اور جیتنے والی پارٹیاں، سیاستدان، دانشور اور صحافی حضرات یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ طاہر القادری جو کہتے تھے ٹھیک کہتے تھے۔ نام نہاد جعلی اور غیر آئینی الیکشن کا ایک سال مکمل ہونے کو ہے مگر حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ پاکستان اپنی 66 سالہ تاریخ کے خطرناک ترین بحرانوں سے گزر رہا ہے۔ قوم بھوک، افلاس، بیروزگاری، دہشت گردی اور بدامنی کا شکار ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top