جاپان: مرکز منہاج القرآن مسجد المصطفی اباراکی کین میں محفل ایصال ثواب اور قرآن خوانی

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز المصطفیٰ میں محمد طاہر (مرحوم) کے لئے مورخہ 16اپریل 2014 کو قرآن خوانی کی گئی۔ مرحوم ومغفور عرصہ دراز سے کواگوئی میں رہائش پذیر اور منہاج القرآن سے وابستہ تھے۔ قرآن خوانی کی محفل میں مسلم لیگ(ن) کے سکندر پسیہ، حافظ مہر شمس، جامع مسجد عمر فاروق کے خسرو خان، امام بارگاہ محمد وآل محمد کے محمد اقبال کمیانی اور معروف کاروباری شخصیت محمد شہزاد بہلم خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد یعقوب نے حاصل کی، حافظ ذوالقرنین اور محمد وقاص نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موت بر حق ہے۔ انسان رزق کی تلاش میں رازق کو بھول گیا ہے۔ جاپان میں بسنے والے پاکستانی بھائیوں کو اللہ رب العزت نے دولت سے نوازا ہے، عزت بھی دی ہے، ہم سب جاپان میں اسلام کے سفیر ہیں۔ ہمیں ایک دن اپنے مالک حقیقی کے پاس پلٹ کر جانا ہے۔ لہذا آخرت کی تیاری کر لیں۔ پاکستان ایسوسی ایشن کے محمد شہزاد بہلم نے عوام الناس کو 03 مئی کو ہونے والے عوامی اجتماع کے حوالہ سے بریفنگ دی اور کہا کہ ہمیں اپنی نسلوں کے مستقبل کے لئے سوچنا ہوگا، ورنہ مرنے کے بعد کوئی فاتحہ خوانی بھی نہیں کرے گا۔

حافظ مہر شمس اورشہزاد بہلم نے احمد سعید بھٹی اور علامہ شکیل احمد ثانی کوپاکستانی کمیونٹی کے اتحاد اور مسائل کے موضوع پر ہونے والے پروگرام کا دعوت نامہ پیش کیا۔ کمیونٹی کے احباب نے ان کے اس احسن قدم کی تعریف کی۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے جاپان میں بسنے والے مسلمانوں اور پاکستان کی سلامتی اور محمد طاہر کے لئے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ: محمد ثاقب الرحمن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top