جہلم: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ

تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری محمد شوکت نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نوید احمد قادری نے گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر مرکزی ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔ تربیتی ورکشاپ سے مرکزی ناظم تربیت غلام مرتضی علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان اپنی محنت سے لشکر فتح مکہ یا قافلہ حسین کی تاریخ دہرائیں گے۔ کارکنان کو جذبہ قافلہ حسین رکھنا ہو گا اور تیاری لشکر فتح مکہ کی طرح کرنی ہو گی۔ انہوں نے کارکنان کو ڈور ٹو ڈور مہم کے طریقہ کار اور حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر سلیم احمد چوہدری نے بریفنگ بھی دی۔ پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top