امریکہ: نیوجرسی میں ماہانہ حلقہِ درود اور محفل ذکرکا انعقاد

مورخہ: 05 مئی 2014ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر نیو جرسی میں ماہانہ حلقہِ درود و فکر اور محفل ذکرکا انعقاد کیا گیا۔ مجلس کا آغاز نماز عشاء کے فوری بعد کیا گیا۔ پروگرام کا شیڈول بتاتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج القرآن سینٹر نیو جرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے کہا کہ جس طرح دنیا بھر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام حلقات درود و فکر منعقد کیے جا رہے ہیں یہ مجلس بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ حلقہ درود و فکر میں موجود خواتین و حضرات نے دائرہ بنا کر تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ بعدازاں محفل ذکر کا آغاز کیا گیا اور محفل ذکر کے اختتام پر شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر سنایا گیا۔ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

رپورٹ : عکرمہ نذیر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top