حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے زراعت تباہ اور کسان معاشی بد حالی کا شکار ہو رہے ہیں۔ خرم نواز گنڈا پور

مورخہ: 05 مئی 2014ء

سازش کے تحت دریاؤں کے پانی کو روکنے کے بعد زرعی اجناس کی تجارت ہو رہی ہے
11 مئی کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز پر پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں شریک ہونگے۔ چوہدری انور
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور اور چیئرمین پاکستان کسان اتحاد چوہدری انور کی لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس

ڈاکٹر طاہرالقادری پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیںیہ عوامی جدوجہد ہے۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے زراعت تباہ اور کسان معاشی بد حالی کا شکار ہو رہے ہیں۔ سازش کے تحت دریاؤں کے پانی کو روکنے کے بعد زرعی اجناس کی تجارت ہو رہی ہے۔ پاکستان کسان اتحاد، پاکستان عوامی تحریک کے 11مئی کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور اور چیئرمین پاکستان کسان اتحاد چوہدری انور نے گذشتہ روز لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی عوامی جدوجہد پسے ہوئے طبقات کے حقوق واپس دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سارے قومی ادارے تباہ کر دئیے ہیں۔ زراعت جو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے اس کو بھی تباہ و برباد کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان کسان اتحاد چوہدری انور نے کہا کہ جہاں زراعت تباہ ہو رہی ہے وہیں کسان بد حالی کا شکار ہو رہا ہے ان حکمرانوں سے عوام کو خیر کی کوئی توقع نہیں۔ اس لیے ملک بھر کے لاکھوں کارکنان اپنے حقوق کیلئے 11مئی کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہر شہر میں پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں شریک ہونگے اور عوامی تحریک کے ورکروں کے کندھے سے کندھا ملا کر اس جدوجہد کو انقلاب پانے تک ساتھ چلائیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top