11 مئی انقلاب کی اقامت کا دن ہے۔ حافظ غلام فرید

مورخہ: 05 مئی 2014ء

بجلی کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بے روزگاری کے لیے قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیں۔
اس قوم کا مقدر اب صرف انقلاب سے ہی بدلے گا۔
ناظم پاکستان عوامی تحریک لاہور حافظ غلام فرید کا نشتر ٹاؤن مین مختلف مقامات پر منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب

بجلی کی لوڈشیڈنگ، پانی کی عدم فراہمی، کمر توڑ مہنگائی اور بے روز گاری نے غریب پاکستانیوں کو خود کشیا ں کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ حکمران طبقہ غریب کو سہولیات، ضروریاتِ زندگی، امن و تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکاہے۔ غیرآئینی حکومت کے پاس ویژن کی کمی ہے۔ اب اس قوم کا مقدر کرپٹ حکمران نہیں بلکہ صرف انقلاب ہی بدلے گا۔ ان خیالات کا اظہار حافظ غلام فرید، ناظم پاکستان عوامی تحریک لاہورنے نشتر ٹاؤن میں مختلف مقامات پر ہونے والی کارنر میٹنگز میں کیا۔ اس موقع پرعوامی تحریک کے رہنما اصغر ساجد، اسمٰعیل انجم، ثاقب بھٹی، لطیف احمد، جلیس جلالی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی، اذانِ انقلاب کے نتیجے میں اقامتِ انقلاب کا دن ہے۔ اب عوام کو اپنے حقوق کے لیے اٹھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ 11مئی کے روز ہونے والی عوامی تحریک کی پر امن احتجاجی ریلی میں زندہ دلانِ لاہور اپنے حق کے لیے ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے اوراپنے بنیادی حقوق کے لیے آئین پاکستان کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیں گے۔ 11 مئی کو عوام موجودہ کرپٹ نظامِ سیاست کے خلاف اتنی بڑی تعداد میں سڑکوں پر آئیں گے کہ حکمران خود اقتدار چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top