حکومت کو بہت جلد عوامی غضب کا سامنا کر نا پڑےگا: ڈاکٹر سہیل جنجوعہ
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام11مئی کو ملک گیر عوامی احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے جس میں پاکستان عوامی تحریک چکوال نے بھی بھرپور شرکت کا عہد کیا اور ملک گیر عوامی احتجاج میں شرکت کے لیے ٹرانسپورٹ کی ایڈوانس بکنگ کروائی۔ عوامی ریلے کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت بری طرح بوکھلا گئی ہے اور اپنے غیر قانونی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ حکومت نے پاکستان عوامی تحریک چکوال کی بھرپور شرکت کو روکنے کے لئے ٹرانسپورٹروں پر دباؤ ڈالا ہے کہ جس نے بھی اپنی گاڑی پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج کے لیے بک کی تو اس کا روٹ پرمٹ بند کردیا جائے گا۔
چکوال کے علاوہ تلہ گنگ چوآ سید نشاہ اور کلر کہار میں انتظامیہ کے ذریعے دباؤ ڈالوایا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں نے لی ہوئی ایڈاونس رقم واپس کردے ہے۔ ٹرانسپورٹ حضرات نے بتایا کہ ہم پر سخت دباؤ ہے جس وجہ سے ہم مجبور اور معذرت خواہ ہیں، یہ ہماری روزی کا سوال ہے۔ یہاں تک ہی نہیں حکومت نے رینٹ اے کار کو بھی پیغام بھجوایا ہے کہ کاریں بھی رینٹ پر نہ دیں۔
پاکستان عوامی تحریک چکوال کے راہنما ڈاکٹر سہیل جنجوعہ نے کہا کہ حکومت کو بہت جلد عوامی غضب کا سامنا کرنا پڑےگا، خود کو جمہوری کہنے والوں کا نام نہاد جمہوری چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 جنوری کو انقلاب کی اذان ہوئی تھی جبکہ 11 مئی کو اقامت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقامت اور جماعت کھڑی ہونے میں زیادہ وقت نہیں ہوتا۔
تبصرہ