ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد

رپورٹ: ایم ایس پاکستانی

قومی کرکٹ ٹیم کے ہونہار فاسٹ باؤلر ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن آئے۔ اس موقع پر انہوں نے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں ناظم اعلیٰ نے شاہد نذیر کو قومی ٹیم میں واپسی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور دورہ انگلینڈ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ شاہد نذیر نے بتایا کہ انہیں قومی ٹیم میں 4 سال بعد شامل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 4 سال سے انگلینڈ میں باقاعدگی سے کرکٹ کھیل رہا ہوں جس کے باعث مجھے دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شاہد نذیر کو تحریک منہاج القرآن کا تعارف کروایا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نے شاہد نذیر کو شیخ الاسلام کا ترجمۃ القرآن "عرفان القرآن" بطور تحفہ پیش کیا۔

بعد ازاں شاہد نذیر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لائبریری اور تحریک کے جملہ فورمز کا تفصیلی وزٹ بھی کیا۔ آخر میں انہوں نے گوشہ درود میں بھی حاضری دی۔ شاہد نذیر کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تجدیدی خدمات قوم کے لئے مشعل کی مانند ہیں۔ آج ہم عقیدے کے لحاظ سے مطمئن ہیں جس کا کریڈٹ شیخ الاسلام کو جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں شیخ الاسلام کے خطابات باقاعدگی سے سنتا ہوں اور اپنے ساتھیوں کو بھی اس کی ترغیب دیتا ہوں۔ سیل سنٹر کے دورہ کے دوران انہوں نے شیخ الاسلام کے دوران اہم ویڈیو خطابات بطور خاص پسند کئے جو انہیں بطور تحفہ پیس کئے گئے۔ شاہد نذیر نے قوم سے پاکستان کی فتح کے لئے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔ شاہد نذیر کی تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر یہ دوسری آمد تھی۔ پہلی بار وہ ضیافت میلاد کے دوران تشریف لائے تھے۔

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top