ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10 نکاتی انقلابی منشور عوامی امنگوں کا ترجمان ہے۔ چوہدری ذوالفقار
عوام روایتی سیاست دانوں سے تنگ ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری کاانقلابی منشور نافذ کرنا ہوگا
عوام انقلابی منشور کی تائید میں ایک کروڑ نمازیوں میں شامل ہوں
پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے کوآرڈینیٹر چوہدری ذوالفقار ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10 نکاتی انقلابی منشور عوامی امنگوں کا ترجمان ہے کیونکہ عوام روایتی سیاست دانوں سے تنگ آچکے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلابی منشور میں بے گھروں کیلئے مفت گھروں کی فراہمی، بے روزگاروں کیلئے روزگار، عوام کیلئے مفت علاج، تعلیم، عدل و انصاف، ڈویژنز کے لحاظ سے انتظامی بنیادوں پر 35 صوبے بنانا شامل ہے۔ جس سے ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کو حکومت سازی کا موقع ملے گا اور ایسا ہونے سے عدل و انصاف، روزگار، تعلیم، علاج کے بہترین مواقع ہر شخص کو اسکی دہلیز پر میسر ہونگے۔ عوام کو چاہیے کہ وہ اس انقلابی منشور کی تائید میں ایک کروڑ نمازیوں میں شامل ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک لاہور کے وفد سے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری افضل گجر، حافظ غلام فرید، الطاف رندھاوا، مقرب سلطان اور حاجی اسحق بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری کا پیش کردہ نظام نافذ کرنے سے ہی ملک میں خوشحالی اور استحکام آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10 نکاتی ایجنڈے کو نافذ کردیا جائے تو غریب کا مقدر بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت قائم ہو گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے نظام حکومت کاجو خاکہ پیش کیا ہے اسکو نافذ کر نا ہوگا اسی سے عوام کی پریشانیوں اور دکھوں کا مداوا ممکن ہے اور اس کیلئے ہماری جدوجہد کا آغازہو گیا ہے۔
تبصرہ