اجلاس بسلسلہ ڈور ٹو ڈور مہم تحصیل پاکپتن شریف

مورخہ: 23 مئی 2014ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کی تمام یونین کونسلز کے جملہ فورمز کے عہدیداران کا اہم اجلاس مورخہ 23 مئی 2014 بروز جمعۃالمبارک 3 بجے سہ پہر تحصیل دفتر منہاج القرآن پاکپتن شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیر تحریک سید ابو داؤد شاہ بخاری اور ڈسٹرکٹ ناظم رانا غلام مصطفی فریدی نے کی۔ اس موقع پر تمام یونین کونسلز کے جملہ فورمز کے صدور و ناظمین موجود تھے۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کی گیا۔ اجلاس کے آغاز پر تحصیل ناظم پاکپتن شریف محمد عقیل شہباز ایڈووکیٹ نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے 11 مئی کے کامیاب پروگرام کے سلسلہ میں کارکنان کیلئے بھجوایا گیا مبارکباد کا لیٹر پڑھ کر سنایا اور شیخ الاسلام کے دیے گئے پیغام کے مطابق پرامن سبز انقلاب کی طلوع سحر تک اپنی کوششوں اور جدوجہد کو مزید تیز سے تیز تر کرنے کی ضرورت سے آگاہ کیا۔

اجلاس کے اختتام پر امیر تحریک سید ابو داؤد شاہ بخاری نے پاکستان عوامی تحریک تحصیل پاکپتن شریف کے نو منتخب صدر پیر محمد احمد چشتی و جنرل سیکرٹری مبشر طہٰ خان کو اپنے عہد وں کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دریں اثناء امیر تحریک پاکپتن شریف نے تمام عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے ان کے کام کو سراہا اور یونین کونسلز کی سطح پر یونٹ سازی و مصطفوی کارکنان کے ٹارگٹس کے حصول کیلئے ہدایات دیں اور تمام عہدیداران کو ڈور ٹو ڈور کمپین کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک ضلع پاکپتن شریف کے صدر میاں شریف سُسل، صدر منہاج یوتھ لیگ علی رضا شاہ، پاکستان عوامی تحریک تحصیل پاکپتن شریف کے صدر پیر محمد احمد چشتی، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک تحصیل پاکپتن مبشر طہٰ خان، صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف شیخ محمد اشرف حیدری، ڈوویژنل کوآرڈنیٹر MSM رائے منظور احمد کھرل اور صدر یوتھ لیگ تحصیل پاکپتن شریف میاں محمد یٰسین تبسم ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top