پاپائے روم پوپ فرانسس کی کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ کے پچاس سال مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی تقریب

مورخہ: 23 مئی 2014ء

انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی مبارکباد

مسیحیوں کے پیشوا، پاپائے روم کی دیگر مذاہب کے ساتھ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ (Pontifical Council for Inter-religious Dialogue Vatican City) کی بنیاد پچاس سال قبل 19 مئی 1964 میں رکھی گئی۔ اس سلسلہ میں پاکستان میں سب سے بڑی تقریب کیتھولک چرچ پیس سنٹر لاہور میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت آرچ بشپ آف لاہور بشپ سبسٹین فرانسس شا نے کی۔ تقریب کے میزبان ڈاکٹر فادر جیمز چنن اور فادر فرانسس ندیم تھے۔ اس تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز انٹرنیشنل کے سہیل احمد رضا نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے پاپائے روم پوپ فرانسس اور کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ کے صدر کارڈینل جین لوئیس توران اور پاکستان میں ویٹی کن سٹی پوپ کے سفیر آرچ بشپ ڈاکٹر ایڈگر پینا پارہ کو گولڈن جوبلی کی مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں عالمی سطح پر مذاہب عالم کے مابین مکالمہ کے فروغ اور ثقافتی تصادم کو روکنے، رواداری اور قیام امن و محبت کے لیے جدو جہد کررہی ہے ۔ ہم پاپائے روم کی مذاہب کے مابین مکالمہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دنیا میں مسیحی اور مسلم باہمی تعاون سے بھائی چارے اور قیام امن میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top