لاہور: ایم ایس ایم کی موومنٹ کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس

مورخہ: 26 مئی 2014ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی موومنٹ کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرز، کالج اور یونیورسٹیز کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تمام علاقہ جات کے کوآرڈینیٹرز نے اپنے علاقوں کی رپورٹس کونسل کے سامنے پیش کیں اور سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر راشد شہزاد نے سوشل میڈیا کی اہمیت اور اس کے مثبت استعمال سے طلبہ کو آگاہ کیا۔ بعد ازاں ایم ایس ایم کی سابقین کے ساتھ نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک باسط اور حامد سندھیلا نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں شریک مہمانِ خصوصی نے MSM کی ورکنگ کو سراہا اور 11 مئی کے کامیاب احتجاج پہ مبارک باد پیش کی۔ پروگرام کے آخری حصے میں صدر ایم ایس ایم پاکستان نے آئندہ کی ورکنگ کے حوالے سے شرکاء سے مشاورت کی اور اہم فیصلہ جات کیے۔ اجلاس میں طلبہ رابطہ مہم، ثمر کیمپس اور لیڈر شپ اعلان کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top