ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10 نکاتی انقلابی منشور غریب عوام کے دل کی آواز ہے۔ اختر راجہ
عوامی تحریک انقلاب کے بعد بے زمین کسانوں میں مفت زمین اور بے گھر خاندانون کو مفت پلاٹ دے گی
بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء پر سیاست نہیں کرنے دیں گے
پاکستان عوامی تحریک کے انچارج میڈیا سیل اختر راجہ نے کہا ہے کہ بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء پر سیاست نہیں کرنے دیں گے۔ عوامی تحریک انقلاب کے بعد بے زمین کسانوں میں مفت زمین اور بے گھر خاندانوں کو مفت پلاٹ اور آسان شرائط پر بلاسود قرضے دے گی اور لینڈ مافیا کا قلع قمع کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میڈیا سیل کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی غیر موجودگی میں 40 سے 45 لاکھ افراد سڑکوں پر تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے جولائی میں وطن آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انقلاب کی کال دینے پر کروڑوں غریب ان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ظلم و جبر کی سیاہ رات کے خاتمے اور کرپٹ نظام کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے سڑکوں پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب وڈیروں، سرمایہ داروں، جاگیرداروں اور کرپٹ مافیا کی ضروت نہیں ہے بلکہ انقلاب غریب عوام کی ضرورت ہے، اس لئے غریب عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال پر نکلیں گے۔
تبصرہ