PTI کے MNA مراد سعید کا منہاج القرآن ڈنمارک کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

مورخہ: 23 مئی 2014ء

مورخہ 23 مئی 2014 سوات سے منتحب ہونے والے پاکستان کی تاریخ کے سب سے کم عمر ممبر نیشنل اسمبلی، مراد سعید نے پاکستان تحریک انصاف ڈنمارک کے صدر میاں منیر اور مقامی کارکنوں کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، انکی آمد پر مجلس شورٰی ڈنمارک کے صدر سید محمود شاہ (جن کا تعلق بھی سوات سے ہی ہے) نے سینئر تحریکی ساتھیوں کے ہمراہ معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

منہاج القرآن اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مرکز کے کانفرنس روم میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعد ازاں سید محمود شاہ نے مراد سعید اور انکے ہمراہ آنے والے تحریک انصاف کے مہمانوں کو مرکز کا دورہ کروایا اور شیخ الاسلام کی مختلف کتب کا سیٹ تحفے میں پیش کیا، معزز مہمانوں نے شیخ الاسلام کی معرکتہ آراء تصنیف عرفان القرآن اور دہشت گردی پر فتوٰی میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: محمد منیر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top