سپین: منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقدہ سالانہ محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مورخہ: 26 مئی 2014ء

26 مئی 2014ء بروز سوموار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں سالانہ محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج نے خطاب کیا، محفل میں اہل بارسلونا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا جس کی سعادت بالترتیب حافظ محمد بلال اور حافظ عاطف احتشام نے حاصل کی۔محفل میں معروف نعت خوان اور منہاج القرآن بادالونا کے نائب صدر قدیر احمد خان نے بھی حضو رصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔نقابت کے فرائض محمد اقبال چوہدری نے سرانجام دیئے۔ مہمان خطیب منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نائب امیر علامہ عبدالستار سراج نے کلام اللہ اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں واقعہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف گوشے بیان کئے۔ محفل کا اختتام خصوصی دعا پر ہوا جس کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top