راولپنڈی: منہاج القرآن ویمن لیگ کا تنظیمی اجلاس

مورخہ: 04 جون 2014ء

منہاج القرآن ویمن ونگ راولپنڈی کا ایک انتہائی اہم اجلاس صدر تہمینہ قیوم کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میںن ائب صدر عائشہ ندیم، ناظمہ گل رعنا، نائب ناظمہ عابدہ حریم، ناظمہ تربیت سامعہ احمد، ناظم دعوت ناہید مظہر، ایم ایس ایم کی حلیمہ سعدیہ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ تلاوت کے بعد سامعہ احمد نے نعت شریف بھی پیش کی۔ اس موقع پر صدر ویمن لیگ راولپنڈی تہمینہ قیوم نے 11 مئی کی ریلی میں خواتین کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے تمام عہدیداران و کارکنان کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کے حکم کے مطابق تمام مصطفوی بہنیں اپنے اپنے علاقوں میں انقلاب کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے کر ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیں۔ قائد انقلاب جولائی کی بجائے رواں ماہ وطن آ رہے ہیں۔ ان کے تشریف لانے کے بعد مصطفوی انقلاب کی منزل قریب تر ہو جائے گی۔ اس کے لئے ہم سب کو چاہئے کہ انقلاب کی منزل کو پانے کے لئے اپنی جدوجہد کو تیز تر کردیں اور راولپنڈی کی تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں تک یہ پیغام پہنچایا جائے کہ اس ظلم اور جبر کے نظام کے خاتمے کے لئے جس طرح مرد حضرات پاکستان عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد کر رہے ہیں، اس طرح خواتین بھی مصطفوی انقلاب کی منزل کے حصول کے لئے اور تکمیل پاکستان کے لئے دن رات ایک کر دیں۔ اجلاس کے اختتام پر قائد انقلاب کی صحت اور مصطفوی انقلاب کی منزل کے حصول کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top