ڈاکٹر طاہرالقادری کے فیس بک پیج پر مداحوں کی تعداد 2 ملین (20لاکھ) سے تجاوز کر گئی

مورخہ: 04 جون 2014ء

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر طاہرالقادری کو دیگر سیاستدانوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ڈسکس کیا جا رہا ہے

ڈاکٹر طاہرالقادری کے فیس بک پیج پر مداحوں کی تعداد 2 ملین (20لاکھ) سے تجاوز کر گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کو دیگر سیاستدانوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ڈسکس کیا جا رہا ہے۔ ڈسکس کرنے والوں میں نوجوانوں کی تعداد غالب اکثریت میں ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سوشل میڈیا پر مقبولیت کا باعث گذشتہ سال لانگ مارچ اور ڈی چوک کے دھرنے کے دوران انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن کے حوالے سے موقف ہے۔ انتخابی نتائج نے ان کی کہی ہوئی ہر بات کو درست ثابت کر دیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو قبل از وقت رہنمائی دے کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف پاکستان کے حالات کا درست تجزیہ کرتے ہیں بلکہ مسائل کو حل کرنے کی مکمل صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ اس وقت انکا 10نکاتی ایجنڈا سوشل میڈیا پر مثبت انداز میں بہت زیادہ ڈسکس کیا جا رہا ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ قوم کے دل کی آواز ہے۔ سوشل میڈیا پر ہونے والے غیر معمولی ڈسکشن مستقبل کی سیاست میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے مقام کو بھی واضح کر رہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top