MWF ایک فلاحی تنظیم ہے جو رنگ و نسل کے امتیاز سے بالاتر ہو کر عالمی سطح پر خدمات سرانجام دے رہی ہے

مورخہ: 05 جون 2014ء

سرکاری عہدوں کے حصول کیلئے MWF کے خلاف پروپیگنڈا انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔

منہاج القرآن لندن (برطانیہ) کے صدر نوید قادری نے کہا ہے کہ ایک ایسی سیاسی جماعت کے کارکن کی جانب سے ایک معروف فلاحی تنظیم کے بارے من گھڑت الزامات قابل مذمت ہیں جس کے سربراہوں کی سیاست کے ذریعے کالا دھن بنانے کی کہانیاں زبان زد عام ہیں، نوید قادری نے امجد ملک نامی مسلم لیگی کارکن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تمام الزامات بے بنیاد، سیاسی مفادات اور تعصبات کے باعث لگائے گئے ہیں، جن کا حقیقت سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے، اپنے جماعتی رہنماوں کی قانونی مشاورت کے ساتھ ساتھ میڈیا کی ذمہ داریاں بھی ادا کرنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں کسی بھی عہدہ کو ممکن بنانے کے لیے ان سے خاندانی رشتہ ضروری ہے جب کہ امجد ملک کوشش اور لاہور یاترا کے باوجود اب تک بے تاب اور بے سروسامانی کے عالم میں بوکھلاہٹ کا شکار بھی رہے ہیں۔ امجد ملک کو اپنے گزشتہ سال کے انہی الزامات کو دوبارہ کہنے کی ضرورت محض اس لیے محسوس ہوئی کہ شائد اس بنا پر وہ اعلیٰ قیادت کی توجہ حاصل کر سکیں، انھیں باور کروایا جاتا ہے کہ MWF ایک انسانی خدمت کی فلاحی تنظیم ہے جو رنگ و نسل اور مذہب کے امتیاز سے بالاتر ہو کر عالمی سطح پر خدمات سرانجام دے رہی ہے، اس تنظیم کے تمام عطیات خالصتاً فلاحی منصوبوں پر خرچ ہوتے ہیں، حتیٰ کہ ان سے انتظامی اخراجات کی ادائیگی بھی نہیں کی جاتی چہ جائیکہ ان عطیات سے ایک بلٹ پروف گاڑی خریدی جائے۔ نوید قادری نے کہا کہ ہمارے سالانہ اکاونٹس انٹرنیٹ پر موجود ہیں جن میں ایسی کسی رقم کا ذکر تک نہیں ہے ، امجد ملک کو باور کروایا جاتا ہے کہ اگر سرکاری عہدہ کے حصول میں مصروف ہیں تو اس کے لیے کوئی پائیدار موضوع تلاش کریں نہ کہ بے بنیاد پراپیگنڈہ کے ذریعے اپنے ان آقاوں کو متوجہ کریں جن کی لوٹ مار کی ایک تاریخ ہے اور موجودہ اقتدار کو بھی کاروباری ترقی کے لیے استعمال کر رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ امجد ملک اپنے آقاوں کی کشمیری قیادت کی بجائے کاروباری شخصیت سے ملاقات کو ترجیح دینے کی ضرورت پر بھی اظہار خیال کریں گے ۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top