ڈاکٹر طاہرالقادری کا ARY نیوز کے اینکر پرسن ڈاکٹر دانش کی والدہ کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مورخہ: 06 جون 2014ء

ڈاکٹر دانش اور انکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر صحافی اور ARY نیوز کے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر دانش کی والدہ کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیرون ملک سے ڈاکٹر دانش کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب کرے، اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ نیک، متقی، پرہیزگار اور صالح خاتون تھیں۔ وہ غم کی اس گھڑی میں ڈاکٹر دانش اور انکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبد الحفیظ چودھری، جی ایم ملک و دیگر نے مرحومہ کی وفات کو ڈاکٹر دانش کی فیملی کیلئے عظیم صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کریم مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top