سکھر: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کا تاریخی مندر سادھو بیلا کا وزٹ

مورخہ: 06 جون 2014ء

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے ممبر سہیل احمد رضا نے ہندو برادری کے تاریخی مندر سادھو بیلا سکھر میں اگلے ہفتے سالانہ میلہ کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ETPB سکھ زون کے ایڈمنسٹریٹر اور دیگر سرکاری اہل کار بھی موجود تھے۔ سادھو بیلا مندر سکھ پہنچنے پر ایڈمنسٹریٹر ETPB نے سرکاری اہل کاروں کے ہمراہ ممبر بورڈ ETPB حکومت پاکستان و ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا اور وفد کا بھرپور استقبال کیا۔ وفد میں امجد علی شاہ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بھی موجود تھے۔

سادھو بیلا مندر پہنچنے پر وفد نے میلا کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف حصوں کا وزٹ کیا۔ انہوں نے نئے تعمیراتی بلاک کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سہیل احمد رضا نے مندر انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میلہ کے موقع پر آنے والے ہزاروں زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں اور خاص طور پر گرمی سے بچنے کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی اقلیتوں کے مقدس مقامات کی دیکھ بھال کرنا اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top