ہائی کورٹ کی جاری کردہ لسٹ ڈاکٹر طاہرالقادری پر کینیڈا رہنے کا طعنہ دینے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اشتیاق میر ایڈووکیٹ
ڈاکٹر طاہرالقادری کی دنیا میں قیام امن کے لئے کی جانے والی خدمات ان کے کردار کی ضمانت ہے
ڈاکٹر طاہرالقادری کا اثاثہ اس ملک کے غریب عوام ہیں
پاکستان عوامی تحریک فیڈرل ایریا اسلام آباد کے صدر اشتیاق میر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کے نام کی جولسٹ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کی گئی ہے، اس میں قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کا نام کا نہ ہونا ان کے کردار کی ضمانت ہے جو کہ ان کی صداقت اور شفافیت کا منہ بولتا ثبوت اور ڈاکٹر طاہرالقادری کو دہری شہریت کا طعنہ دینے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے، جس کا جس نے بھی مطالعہ کیا بہتر ہی پایا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کینیڈا میں رہ کر اپنے اثاثے نہیں بنائے، بلکہ انہوں نے پوری دنیا میں اسلام کے اصل چہرے کی شناخت کروانے کے ساتھ ساتھ تحقیق اور تحریر کاجو کام کیا ہے وہ آنے والی نسلوں کے لئے مینارہ نور ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے اثاثے نہ بیرون ملک ہیں نہ اندرون ملک، ان کا اثاثہ اس ملک کی غریب عوام ہیں۔ ان کے پاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایک گھر کے سوا دنیا کے کسی کونے میں کوئی جائیداد نہیں ہے۔ جبکہ ہائی کورٹ نے تمام بڑے بڑے نامور سیاست دان، مذہب کے ٹھیکیدار اور عوام کے نام نہاد خیر خواہوں کے نام شائع کر کے ان کی حقیقت قوم پر عیاں کر دی ہے۔ بیرون ملک اثاثوں کے مالکان جن کی اکثریت برسراقتدار طبقے کی ہے، ملک کے وفادار بننے کے دعوے بھی کرتے ہیں لیکن ان کے اثاثے بیرون ملک ہیں۔ ان کی وفاداریاں ملک و قوم کے ساتھ نہیں ہیں بلکہ ان کی وفاداریاں اپنے اور اپنے خاندانوں کے لئے اور ان ممالک کے لئے ہیں جہاں ان کے کاروبار اور اثاثے جمع ہیں۔ ایسے لوگوں کو پاکستان پر حکمرانی کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
تبصرہ