مرکزی نائب صدر ایم ایس ایم کا دورہ کشمور

مورخہ: 07 جون 2014ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی نائب صدر رضی طاہر نے زونل ناظم لاڑکانہ سیف اللہ بھنگر کے ہمراہ درگاہ بھرچونڈی کشمور و ضلعی سیکرٹریٹ منہاج القرآن کشمور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نےایم ایس ایم کشمور کی تنظیم سازی کی اور درگاہ بھرچونڈی کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں اور طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم علم اور امن کے داعی ہیں اور بات دلیل سے کرتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا قوم کیلئے فلاح کا واحد راستہ ہے۔ پریس کانفرنس میں سیف اللہ بھنگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top