ڈاکٹر طاہرالقادری نے 10 نکات پیش کر کے حکمرانوں کے کالے کرتوت عوام کے سامنے رکھ دئیے: فیاض وڑائچ

مورخہ: 07 جون 2014ء

قیادت کے بد ترین بحران میں ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کیلئے امید کی کرن ہیں
وہ دن دور نہیں جب کرپٹ اور بد عنوان حکمرانوں کو عوام کے سامنے جھکنا پڑے گا
فیاض وڑائچ کی پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے پاکستان عوامی تحریک کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری فیاض وڑائچ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک میں اصلاحات کیلئے تاریخی 10نکات پیش کر کے موجودہ حکمرانوں کے تمام کالے کرتوت عوام کے سامنے رکھ دئیے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی ریلیوں اور جلسوں میں عوام کے سیلاب نے نام نہاد حکومت کو بتا دیا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں سبز انقلاب کا پرچم لہرائے گا۔ انتخابی اصلاحات اور پر امن انقلاب کیلئے مختلف جماعتوں، معاشرے کے مختلف طبقات کی جانب سے انتہائی مثبت رد عمل سامنے آ رہا ہے اور ہر گذرتے لمحے کے ساتھ عوام کی تائید و حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر محب وطن پاکستانی ملک میں آئین کی روشنی میں انتخابی تقاضوں اور شرائط کی پاسداری کے نیک کام میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہو گا۔ یہ پاکستان کے عوام کے دل کی آواز اور قومی وجود پر لگنے والے زخموں پر مرہم ہے۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سرگودھا، جھنگ، ملتان اور پنجاب کے دیگر شہروں سے آئے پاکستان عوامی تحریک کے مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر مشتاق نوناری ایڈووکیٹ، ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ، مشتاق احمد، راجہ ندیم، راجہ زاہد، چوہدری افضل گجر، سلطان محمود چودھری، حنیف سندھیلہ، ریحانہ بخاری، صائمہ ایوب و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ قیادت کے بد ترین بحران میں ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کیلئے امید کی کرن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھے گی کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں جلد ملک پر قابض بد عنوان مغرورطبقہ جیلوں میں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عوامی تحریک پنجاب نے کارکنوں اور عوام سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے قائدین ہنگامی طور پر صوبے کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے۔ مختلف شہروں میں تنظیم نو بھی کی جائے گی اور مختلف اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top