سپین: منہاج ویمن لیگ بادالونا کے زیراہتمام سالانہ محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ

مورخہ: 23 مئی 2014ء

23 مئی 2014ء بروز جمعہ منہاج ویمن لیگ بادالونا کے زیراہتمام مقامی سوک سینٹر میں سالانہ محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں بادالونا اور گردونواح کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، حمد باری تعالیٰ پیش کی گئی۔ جس کے بعد منہاج ویمن لیگ نعت کونسل بادالونا، بارسلونااورچلڈرن لیگ بادالونا نے اپنے مخصوص انداز میں حضو ر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے تحفے پیش کئے۔منہاج ویمن لیگ بادالونا کی ناظمہ نے مصطفوی انقلاب کا پیغام دیا اور صدرصاحبہ نے پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تصویری خاکہ دکھاتے ہوئے بچوں کو سفر معراج کے متعلق بتایا۔ محفل میں امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین علامہ عبد الرشید شریفی نے قرآن پاک اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں واقعہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف گوشے بیان کئے،محفل کے اختتام میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سلام پیش کیا اورخصوصی دعا کی گئی جس کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top