ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا اور حکمرانوں کی سیاسی موت ہو گی
رائے ونڈ اور سرے محلات والے اب عوام کو زیادہ دیر بے وقوف نہیں بنا سکتے
کرپٹ نظام اور اسکے محافظوں کا عوامی ریلے میں بہنے کا وقت آن پہنچا
طاہرالقادری کے دئیے ہوئے سیاسی شعور نے عوام کی سوچ کو بدل دیا
جمہور کا مینڈیٹ چرانے والوں کا سب سے بڑا جرم عوام کی طاقت کو میگا کرپشن کیلئے استعمال کرنا ہے
پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال کی عہدیداران کے اجلاس سے گفتگو
پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال نے کہا ہے کہ جون کی گرمی میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا اور حکمرانوں کی سیاسی موت ہو گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری غریبوں کی امید بن چکے ہیں اس لئے اب ظلم کا راج ختم ہو کر رہے گا۔ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی مایوس کن ہے، عوام بنیادی حقوق کو ترس رہے ہیں اور جعلی حکومت عوام کا پیسہ نام نہاد حکومتی کارکردگی کا واویلا مچانے کیلئے اشتہاری مہم پر خرچ کر رہی ہے جو عوام پر ایک اور ظلم ڈھانے کے مترادف ہے۔ کرپٹ نظام اور اسکے محافظوں کا عوامی ریلے میں بہنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کا 10نکاتی ایجنڈا پاکستانیوں کے دل کی آواز بن چکا ہے۔ ڈور ٹو ڈور مہم توقع سے زیادہ کامیاب جارہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ طاہرالقادری کے دئیے ہوئے سیاسی شعور نے عوام کی سوچ کو بدل دیا ہے۔ وہ پنجاب بھر سے آئے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران کے اجلاس سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری فیاض وڑائچ، راجہ زاہد محمود، مشتاق نوناری ایڈووکیٹ اور پنجاب کی ایگزیکٹو کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ بشارت جسپال نے کہا کہ جمہور کا مینڈیٹ چرانے والوں کا سب سے بڑا جرم عوام کی طاقت کو میگا کرپشن کیلئے استعمال کرنا ہے۔ رائے ونڈ اور سرے محلات والے اب عوام کو زیادہ دیر بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ موجودہ حکومت اور سسٹم بچانے کا شور مچانے والوں کو اگر چند ہفتے بھی مزید اقتدار میں رہنے دیا گیا تو یہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گے۔ بشارت عزیز جسپال نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی ایجنڈے کو ایک کروڑ گھروں تک پہنچانا کارکنوں پر فرض ہے اسی سے انقلاب کا سورج طلوع ہو گا۔
تبصرہ