نوجوان تیار ہوجائیں اور اپنی کمروں کو کس لیں کسی بھی وقت انقلاب کی تاریخ کا اعلان ہوسکتا ہے: محمد شعیب طاہر

مورخہ: 04 جون 2014ء

اوکاڑہ (منہاج میڈیا سیل) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر محمد شعیب طاہر نے کہا کہ موجودہ استحصالی نظام پچھلے 65 سال سے ملک کو برباد کیے ہوئے ہے جب تک ہم اس بوسیدہ نظام کو سمندر برد نہیں کردیتے اس وقت تک ملک میں خوش حالی نہیں آسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں کارکنوں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی صدر نے کہا کہ نوجوان تیار ہوجائیں اور اپنی کمروں کو کس لیں کسی بھی وقت انقلاب کی تاریخ کا اعلان ہوسکتا ہے۔ نوجوان پہلے قائداعظم کے بازو تھے اب ڈاکٹرطاہرالقادری کے بازو ہیں، ہم اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر انقلاب لا کر ہی دم لیں گے۔ اس موقع پر یوتھ لیگ کے ضلعی کوآرڈنیٹر عبدالکریم کمیانہ نے بھی خطاب کیا۔

شیخ گلفام علی قادری (میڈیا سیل اوکاڑہ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top