پاکستان عوامی تحریک کی مقبولیت سے حکومتی وزراء حواس باختہ ہو گئے۔ فیاض وڑائچ

مورخہ: 09 جون 2014ء

ڈاکٹر طاہرالقادری کے وطن واپسی کے اعلان نے کرپٹ نظام کے ایوانوں پر کپکپی طاری کر دی ہے
ڈاکٹر طاہرالقادری کے پاکستان پہنچتے ہی سیاست کا نقشہ بدل جائے گا

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری فیاض وڑائچ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اسی مہینے وطن واپسی کا اعلان کر کے موجودہ کرپٹ نظام کے ایوانوں پر کپکپی طاری کر دی ہے۔ نام نہادجمہوری نظام کے خلاف سازش کی باتیں کرنے والے عوام کے حقوق کے دشمن ہیں اسی لئے واویلا مچا رہے ہیں، یہ سب چور مچائے شور کے سوا کچھ نہیں ہے۔ وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مشتاق نو ناری ایڈووکیٹ، راجہ زاہد، حنیف سندھیلہ اور ایم ایچ شاہین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10نکاتی ایجنڈا عوام کو خوشحالی دینے کیلئے ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی مقبولیت سے حکومتی وزراء حواس باختہ ہو گئے ہیں۔ 11 مئی کے احتجاج نے ملک بھر میں پاکستان عوامی تحریک کی مقبولیت کو واضح کر دیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا سیاسی فلسفہ عوام میں اس لئے مقبولیت حاصل کر رہا ہے کہ یہ لوگوں کے دلوں کی آواز ہے۔ قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری اور عوام پاکستان کی ملاقات کے درمیان چند دنوں کا فاصلہ حائل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے پاکستان پہنچتے ہی سیاست کا نقشہ بدل جائے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے عوام کو انکے حقوق کا شعور دے دیا ہے جو کرپٹ ایلیٹ کیلئے سوہان روح بن گیا ہے۔ 2014ء انقلاب کا سال ہو گا اس لئے کہ عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ملتے جا رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top