امریکہ: منہاج ویمن لیگ نیوجرسی کی تنظیم سازی

مورخہ: 31 مئی 2014ء

نیوجرسی میں منہاج ویمن لیگ کی تنظیم سازی 31 مئی 2014ء کو منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر میں کی گئی۔ تنظیم سازی کے اجلاس میں ڈائریکٹر منہاج القرآن نیو جرسی سینٹر علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں درج ذیل بہنوں پر مشتمل تنظیم سازی کی گئی۔نو منتخب عہدیداران میں شہر بانو(صدر)، منہ باجی (نائب صدر)، فرحت باجی (کوآرڈینیٹر دعوت)، صباحت باجی( کوآرڈینیٹر ٹریننگ)، عابدہ اعجاز (کوآرڈینیٹر فنانس) اور سمینہ میاں شامل ہیں۔

تنظیم سازی کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے خصوصی مبارک باد پیش کی گئی۔ نو منتخب عہدیداران نے مشن کے فروغ کے لئے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرنے کا عزم کیا۔ اجلاس کا اختتام دعائیہ کلمات پر کیا گیا۔

رپورٹ: سمینہ میاں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top