عوام دشمن نظام کی وجہ سے تین کروڑ سے زائد بچے سخت مشقت کرتے ہیں۔ بشارت جسپال
حکومتی دعوؤں کے باوجود سخت سے سخت مشقت بچوں سے لی جا رہی ہے
3فی صد جاگیر دار اور سرمایہ دار طبقے نے 97فی صد پاکستانی عوام کے حقوق چھین رکھے
ہیں
چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے قوم کو ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دینا ہو گا۔ امجد علی
شاہ
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت چائلڈ لیبر ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب
پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں سے مشقت کروانا سنگین جرم ہے۔ پاکستان میں پچھلے 67سالوں سے قائم موجودہ عوام دشمن نظام کی وجہ سے تین کروڑ سے زائد بچے سخت مشقت کرتے ہیں۔ ورکشاپوں، ہائی جینٹری کی کوٹھیوں اور بنگلوں میں بچے فرش صاف کرتے ہیں اور گاڑیاں دھوتے ہیں۔ غلاضت کے ڈھیروں سے بچوں سے کچرا اٹھوایا جاتا ہے۔ حکومتی دعوؤں کے باوجود سخت سے سخت مشقت بچوں سے لی جا رہی ہے۔ شہروں کے چوراہوں پر کڑی دھوپ میں معصوم بچوں سے بھیک منگوائی جا رہی ہے۔ پتھر کی کٹائی اور رگڑائی کی سخت ترین مشقت بھی معصوم جانوں سے لی جا رہی ہے۔ 3فی صد جاگیر دار اور سرمایہ دار طبقے نے 97فی صد پاکستانی عوام کے حقوق چھین رکھے ہیں۔ نام نہاد سیاستدانوں نے حکومت کے ساتھ ساتھ ملک کے وسائل پر بھی قبضہ کر رکھا ہے۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت چائلڈ ڈے کو موقع منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ جبکہ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ، فیاض وڑائچ، مشتاق نوناری ایڈووکیٹ، تنویر احمد، خرم شہزاد اور عبد الحفیظ چوہدری بھی موجود تھے۔ سید امجد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3فی صد مقتدر طبقے کے بچے انگلش میڈیم سکولوں اور یورپ کے سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ97فی صد لوگوں کے بچے دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔ غربت کی وجہ سے بچے سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ پاکستان میں ان حالات کا ذمہ دار حکمران طبقہ ہے۔ 1973ء کی آئینی اصلاحات پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔ کرپٹ طبقہ جو سیاسی حکمرانوں اور افسر شاہی پر مشتمل ہے۔ صرف ایک سال میں کھربوں روپے قومی خزانے سے لوٹ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر ملک کو کنگال کر دیا گیا ہے۔ 97فی صد پاکستانیوں کو بچانے کیلئے دو وقت کی روٹی، تعلیم، صحت کا حصول ممکن بنانے کیلئے، پاکستان میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے، ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے قوم کو ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہڈے پر ڈے منانے کی تقاریب کو فیشن کے طور پر نہ اپنایا جائے تقریب کی روح کو سمجھا جائے۔ صرف نمائش نہ کی جائے تا کہ چائلڈ کی تقاریب کا حقیقی مقصد حاصل ہو سکے۔ یہ مقصد اس ملک کے غریب نادار بچوں کا مستقبل بہتر بنائے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا۔ صرف ڈے منانے سے ملک کے بُرے دن دور نہیں ہونگے۔
تبصرہ