ڈاکٹرطاہرالقادری کی 23 جون اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر فقید المثال استقبال کیاجائے گا: راجہ سلطان نعیم کیانی

مورخہ: 12 جون 2014ء

گوجرخان( ) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری کی 23جون اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر فقید المثال استقبال کیاجائے گا، چشم فلک نے استقبال کا ایسا نظارہ پہلے کبھی نہ دیکھا ہوگا، ڈاکٹرطاہرالقادری کی پاکستان آمد کے موقع پرگوجرخان شہر میں بھی ان کا والہانہ استقبال کیاجائے گا، ان خیالات کااظہار پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کے صدر راجہ سلطان نعیم کیانی اور سیکرٹری انفارمیشن عبدالستار نیازی نے گزشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن پرامن ہیں، ان کے صبر کو نہ آزمایاجائے اور ڈاکٹرطاہرالقادری کی آمد پر سیکورٹی کے نام پر کسی قسم کی رکاوٹیں نہ ڈالیں تو حکمرانوں کیلئے بہتر ہوگا۔ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا، ایک اندازے کے مطابق پاکستان عوامی تحریک گوجرخان تحصیل بھرسے 30ہزار افراد کو ڈاکٹرطاہرالقادری کے استقبال کیلئے گوجرخان شہر میں جمع کرے گی جہاں پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا والہانہ استقبال کیاجائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top