ڈاکٹر طاہرالقادری کے آمد کے اعلان نے اقتدار کے ایوانوں میں زلزلہ بپا کر دیا ہے۔ غلام علی خان

مورخہ: 12 جون 2014ء

حکمرانوں کے ٹائوٹ کے ہواس باختہ ہوکر منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں
23جون کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی انقلاب کانقطہ آغاز ہوگا
غلام علی خان کی پی پی 11 راولپنڈی میں عوام رابطہ مہم کے دوران گفتگو

پاکستان عوامی تحریک پی پی 11کے جنرل سیکرٹری غلام علی خان، نائب صدر حاجی عبدالغفور نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان آمد کی خبر سے حکمرانوں کی سیاسی موت واقع ہوچکی ہے۔ حکمرانوں کے چمچے ہواس باختہ ہوکر منفی پروپیگنڈے کررہے ہیں، لیکن ان کے پاس اپنی ناکامی کو چھپانے اور ڈاکٹر طاہرالقادری پر الزام لگانے کے لئے کوئی جواز نہیں ہے۔ لیکن اب وقت گزرگیاہے۔ حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی سے پوری قوم کو مایوس کیا ہے۔ آج پوری قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10 نکاتی انقلابی منشور کے ساتھ متفق ہوچکی ہے۔ ان خیالات کیااظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک پی پی 11 کے تحت بنگش کالونی میں عوام رابطہ مہم کے دوران سابقہ کونسلر سید طاہر حسین شاہ، سید ناصر کاظمی، شیخ مختار، ملک رضا اور دیگر کو انقلابی منشور سے آگاہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ حقیقی تبدیلی کا وقت آگیا ہے، حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے باعث عوام کااعتماد ڈاکٹر طاہرالقادری پر بڑھتا جارہا ہے۔ ا س موقع پر حاجی عبدالغفور، شیخ جاوید عالم، راجہ آصف، ملک عبدالمنان، اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ 23 جون کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی انقلاب کا نقطہ آغاز ہوگا، اور بہت جلد عوام کو اس اذیت ناک لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور بے روزگاری کے جہنم سے نجات دلوانے کے لئے انقلاب کی کال دی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top