ڈاکٹر طاہرالقادری کے آمد کے اعلان نے سیاست کے میدان میں لرزہ طاری کر دیا

مورخہ: 12 جون 2014ء

اسلام آباد ائرپورٹ پر ایسافقید المثال استقبال کیاجائے گا کہ دنیا23دسمبر 2012کو بھول جائے گی
ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد پر کسی قسم کی بد امنی پیداکی گئی عوامی تحریک کے کارکنان حکمرانوں کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے
ن لیگ کے تنخوار دار ملازم ہواس باختہ ہوکر کردارکشی پر اتر آئے

پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر ریاست علی خان نے کہا ہے کہ عوامی قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کااسلام آباد ائرپورٹ پر اتنا فقید المثال اور تاریخی، شاندار استقبال کیا جائے گا کہ دنیا 23دسمبر 2012کے استقبال کو بھول جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ ن لیگ کی ایک سال کی ناکام کارکردگی، بدترین لوڈ شیڈنگ، جان لیوامہنگائی، قرضوں کابوجھ، آئی ایم ایف کے پاس ملک کو گروی رکھ دینا، جیسے عوامل نے عوام کو ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کا ساتھ دینے پر مجبور کردیا ہے۔ اب عوام کے پاس انقلاب کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں رہا۔ انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کے موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادرتی، ان کے اہل خانہ یا عوامی تحریک کے کسی کارکن پر کوئی آنچ آئی تو اس کے ذمہ دارحکمران ہوں گے۔ اگر کوئی ایسی ناپاک سازش کرنے کی کوشش کی گئی تو عوامی تحریک کے کارکنان حکمرانوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اورتمام تر نتائج کی ذمہ دار حکمران ہوں گے۔ ن لیگ کے تنخواہ دار ملازم پرویز رشید، رانا ثناء ا للہ، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، وفاداری نبھانے میں کچھ زیادہ ہی آگے نکل گئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری پر اعتراضات اور الزامات کی بوچھاڑ کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، ان کے کردارسے پوری قوم آگاہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد پر کسی قسم کی بد امنی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، دہشت گردی کروائی گئی تو اس کے ذمہ دار وہی 8لوگ ہوں گے جن کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری عوامی ایف آئی آرکروا چکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف کسی بھی اقدام پر عوامی تحریک کے کارکنان خاموش تماشائی نہیں بنے رہیں گے، بلکہ ایسا سبق سکھائیں گے کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top