23 جون کو لاکھوں نوجوان ڈاکٹر طاہرالقادری کا تاریخی استقبال کریں گے۔ عتیق چوہدری

مورخہ: 12 جون 2014ء

کروڑوں بے روزگار نوجوان کرپشن، اقربا پروری، استحصال اور ظلم کے نظام کے خاتمے کیلئے پر عزم ہو چکے ہیں

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل عتیق الرحمان چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کروڑوں بے روزگار نوجوان کرپشن، اقربا پروری استحصال اور ظلم کے نظام کے خاتمے کیلئے پر عزم ہو چکے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ نوجوانوں کو ملک سے استحصالی اور کرپٹ نظام کے خاتمے کی جدوجہد میں شامل ہونے کی دعوت دیتی ہے۔ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، قرضوں اور دیگر فراڈ سکیموں میں الجھا کر انکے مسائل حل نہیں کئے جا سکتے۔ نوجوانوں کا اصل مسئلہ روزگار کا حصول، غربت کا خاتمہ اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا ہونا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ ملک سے کرپٹ نظام سیاست کے خاتمے کیلئے 23 جون کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا ستقبال کرے گی، لاکھوں نوجوان اپنے قائد کے استقبال کیلئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر جمع ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے استقبال کے حوالے سے قائم یوتھ کمیٹیوں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے وقار قادری، عمران بھٹی، عصمت علی، علی نت اور ملک عمران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا 23 جون سے پہلے پورے ملک میں نوجوان موٹر سائیکل ریلیاں نکال کر ڈاکٹر طاہرالقادری کے استقبال کی دھوم پورے ملک میں مچا دیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top