23 جون کو اسلام آباد میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا تاریخی استقبال حکمرانوں سے اقتدار میں رہنے کا جواز چھین لے گا۔ حافظ غلام فرید

مورخہ: 13 جون 2014ء

انقلابی کارکنوں کیلئے سردی یا گرمی کی شدت کوئی معنی نہیں رکھتی، انقلاب کا آغاز 23 جون کو اسلام آباد سے ہوگا

پاکستان عوامی تحریک لاہور کے ناظم حافظ غلام فریدنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ایک سال کی ناکام کارکردگی، بدترین لوڈ شیڈنگ، جان لیوامہنگائی، قرضوں کابوجھ، آئی ایم ایف کے پاس ملک کو گروی رکھ دینا، جیسے عوامل نے عوام کو ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کا ساتھ دینے پر تیار کردیا ہے، عوام کے پاس انقلاب کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں رہا۔ 23 جون کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کے موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری، ان کے اہل خانہ یا عوامی تحریک کے کسی کارکن پر کوئی آنچ آئی تو اس کے ذمہ دارحکمران ہوں گے۔ موجودہ حکومت دہشت گردوں کا سیاسی چہرہ ہے اور حکمران ٹولے سے ملک کو شدید خطرات ہیں۔ لیکن وہ وقت دور نہیں جب عوام خود اقتدار ان ظالموں سے چھین لیں گے اور لوٹی ہوئی ملکی دولت کا حساب لیں گے۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں نشتر ٹاؤن سے آئے پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر الطاف رندھاوا، عثمان حیدر، ہارون ثانی، ملک معشوف اور حماد علی بھی موجود تھے۔

حافظ غلام فرید نے کہا کہ 23 جون کو اسلام آباد میں قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کا فقیدا لمثال استقبال حکمرانوں سے اقتدار میں رہنے کا جواز چھین لے گا۔ انقلابی کارکنوں کیلئے گرمی یا سردی کی شدت کوئی معنی نہیں رکھتی۔ ڈاکٹر طاہرا لقادری نے ووٹروں کو نہیں انقلابی جانثاروں کو تیار کیا ہے جو ہر مشکل سے نبردآزما ہونا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن انقلاب کا پیغام لے کر گھرگھر پہنچ جائیں اور عوام کو ان کے حقوق کا شعور دلائیں تاکہ وہ انقلاب کی کال آنے پر گھروں سے نکل کر موجودہ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم کا ماحول پیدا کردیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top