سپین: ڈاکٹر دانش کی والدہ کے انتقال پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین کا اظہار افسوس

مورخہ: 12 جون 2014ء

12 جون 2014ء بروز بدھ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے اجلاس میں تنظیم کے عہدیداران نے ARY News کے سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر دانش کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر مرزا محمد اکرم بیگ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں منہاج القرآن یورپ اور سپین کے تمام کارکنان ڈاکٹر دانش کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top