فرانس: منہاج القرآن اسلامک سنٹرمیں محفل شب برات

مورخہ: 12 جون 2014ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام مورخہ 12 جون 2014 کو سالانہ محفل شب برات منعقد ہوئی جس میں جملہ عہدیداران وکارکنان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔محفل کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد ظہیر نے حاصل کی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ شعبان کی رات امت محمدیہ کے لئے اللہ رب العزت کی طرف سے ایک خاص تحفہ ہے جس میں ان کے گناہوں کی معافی اور نئے نامہ اعمال کھول دیئے جاتے ہیں۔امام خازن فرماتے ہیں کہ نصف شعبان ایسی رات ہے جس میں انسان ایسی خالص توبہ کرے جس طرح بھینس کے تھنوں سے نکلا ہوا دودھ واپس نہیں جاسکتا اسی طرح ایک دفعہ کی گئی توبہ انسان کو دوبارہ اس گناہ کی طرف لے کر نہ جائے۔محفل شب برات میں حاجی محمد اسلم، قاضی محمد ہارون، چودھری ظفر اقبال، محمد اویس قادری، راؤ خلیل احمداور دیگر عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر اجتماعی طور پر درود وسلام پیش کیا گیا۔دعا کے بعد جملہ مہمانوں کو لنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: اے کے راؤ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top