گوجرخان: پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کا ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز

مورخہ: 15 جون 2014ء

(گوجرخان) پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ گوجرخان کی صدر شکیلہ وہیم بٹ کے مطابق تحصیل گوجرخان اور خصوصاً شہر سے خواتین کی بڑی تعداد 23 جون کو ڈاکٹر طاہرالقادری کے عظیم الشان استقبال میں شرکت کرے گی۔ ایک اندازے کے مطابق تحصیل بھر سے تقریباً 8 سے 10 ہزار خواتین 23 جون کے عوامی استقبال میں شریک ہوں گی۔ اس سلسلہ میں پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی خواتین نے ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز گزشتہ تین دنوں سے کر رکھا ہے، شکیلہ وہیم بٹ کے مطابق خواتین کی بڑی تعداد پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دینے کیلئے مکمل تیار ہیں اور انقلاب کا ہراول دستہ ہوں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top