اسلام آباد: پیر علاؤ الدین صدیقی کی ڈاکٹر طاہرالقادری کے اسلامی، فلاحی، انقلابی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما احمد نوازانجم اور سردار منصورخان کی قیادت میں وفد کی دربار عالیہ عید گاہ شریف کے عرس میں شرکت ۔عوامی تحریک کے قائدین نے پیر صاحب کوڈاکٹر طاہرالقادری کاخصوصی پیغام بھی پہنچایا۔اس موقع پر عرس کی تقریب کے دوران سجادہ نشین دربار عالیہ نیاریاں شریف پیر علاؤالدین صدیقی نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے پاکستان کو اسلامی،فلاحی ریاست بنانے کے انقلابی ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لئے دعاکی اور اپنے تمام مریدین کو پاکستان عوامی تحریک کے عظیم انقلابی مشن کی تکمیل کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ چلنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔پاکستان عوامی تحریک کے اعلی سطحی وفد میں مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر ابرار سرور شاہ، ظفر اقبال طاہر، علامہ مظہر شاہ اور دیگر بھی شامل تھے۔ پیر علاؤالدین صدیقی نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات پر ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب نے جس جدوجہد کا آغاز کیا ہے ہم اپنے مریدین اور تمام ساتھیوں سمیت اس مشن کی تکمیل کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی مکمل حمایت و تائید کااعلان کرتے ہیں۔ پیر صاحب نے کہا کہ بہت جلد راولپنڈی میں ایک بڑی مشائخ کانفرنس میں علماء و مشائخ کی بڑی تعداد ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلابی ایجنڈے اور پاکستان کو، اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد کی حمایت کا اعلان کریں گے۔ اس موقع پر احمد نوازانجم، سردار منصورخان اور دیگر نے پاکستان عوامی تحریک کے ایجنڈے کی غیر مشروط حمایت پرپیر صاحب کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ