پاکستان عوامی تحریک تھانوں پر سادہ لباس اہلکاروں کے ذریعے بوگس حملوں کو قبول نہیں کریگی

مورخہ: 17 جون 2014ء

پاکستان عوامی تحریک نے کبھی بھی حکومتی یا پرائیویٹ املاک پر حملے نہیں کئے

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ تھانوں پر سادہ لباس اہلکاروں کے ذریعے حملے کروا کر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے ورکروں پر ڈالنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ پاکستان عوامی تحریک ایسے کسی بوگس حملے کو قبول نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن ہمیشہ پر امن رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ کارکنان نے کبھی بھی حکومتی یا پرائیویٹ املاک پر حملے نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے لاشیں اٹھائیں لیکن املاک کو نقصان نہیں پہنچایا نہ ہی یہ ہمارا وطیرہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top