پاکستان عوامی تحریک کے عظیم شہداء نے اپنے خون سے دھرتی ماں کو انقلاب کا پیغام دیا۔ بشارت جسپال

مورخہ: 18 جون 2014ء

درندگی، بربریت کی انتہاء شہید ہونیوالوں کے باپ، بیٹے اور بھائی لاپتہ جو اپنے پیاروں کا آخری دیدار نہ کر سکے
پولیس اہلکاروں کی وردیوں میں دہشت گرد اور ن لیگ کے غنڈے عوامی تحریک کے نہتے کارکنوں کے خو ن کی ہولی کھیلتے رہے
گوشہ درود پر بارود کی بارش کر کے درود شریف پڑھتے ہوئے 14سالہ بچے کو شہید کر دیا

پاکستان عوامی تحریک کے عظیم شہداء نے اپنے خون سے دھرتی ماں کو انقلاب کا پیغام دیا ہے، ہمارا نتقام انقلاب ہے۔ شہداء کے ایک ایک قطرہ خون کا قصاص لیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشت گردی اور عوامی تحریک کے پروانوں کی جوانمردی کی انتہا ہے۔ پر امن نہتے مرد و خواتین اور معصوم بچوں پر سیدھی فائرنگ کر نے جلیانوالا باغ اور اسرائیلی فوج کے مظالم کو شرمندہ کر دیاہے۔ گوشہ درود پر بارود کی بارش کر کے درود شریف پڑھتے ہوئے 14سالہ بچے کو شہید کر دیا۔ درجنوں شہید، سینکڑوں شدید زخمی اور سینکڑوں کارکنان لاپتہ ہو گئے ہیں۔ درندگی، بربریت کی انتہاء شہید ہونیوالوں کے باپ، بیٹے اور بھائی لاپتہ جو اپنے پیاروں کا آخری دیدار نہ کر سکے۔ سفاک پولیس اہلکار شدید زخمیوں کو ہسپتال کی بجائے اپنے ذاتی عقوبت خانوں میں لے گئے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال اور سیکرٹری جنرل فیاض وڑائچ نے مرکزی سیکرٹریٹ میں شہداء کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

بشارت جسپال نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے رد عمل کے طور پر ملک بھر میں شدیدغم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ تاجر، وکلاء سول سوسائٹی اور دیگر مکتبہ فکر سراپا احتجاج بن چکی ہے۔ نام نہاد جمہوریت کا راگ الاپنے والے ظالم حکمرانوں نے یزیدیت کی انتہا کرتے ہوئے بے پناہ اور پر امن مرد و خواتین اور معصوم بچوں کو بے دردی سے گولیوں کی بارش کر کے شہید اور زخمی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے پروانوں نے حسینی کردار ادا کرتے ہوئے وقت کے یزیدوں کو پیغام دیا ہے کہ اب وہ جلد نشان عبرت بننے والے ہیں۔ عوامی تحریک کے عظیم شہدا نے اپنے خون کا نذرانہ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

بشارت جسپال نے کہا کہ حکمران شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کو سبو تاژ کرنا چاہتے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور اس سازش کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کو پاک فوج کی قومی اور اخلاقی حمایت کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ سیکرٹری جنرل فیاض وڑائچ نے کہا کہ ملک کے کئی چھوٹے بڑے شہروں میں حکومت نے خود دہشت گردی سے بچنے کیلئے برئیر لگوائے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر بھی عدالتی حکم پر برئیر لگے ہیں۔ انکو ناجائز تجاوزات کہنا توہین عدالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران دہشت گردوں کا سیاسی چہرہ ہیں۔ حکمران ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ اور مرکزی سیکرٹریٹ کے گرد حفاظتی برئیر ختم کر کے صاف راستہ دینا چاہتے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی وردیوں میں دہشت گرد اور ن لیگ کے غنڈے عوامی تحریک کے نہتے کارکنوں کے خو ن کی ہولی کھیلتے رہے اور حکمران کہتے ہیں کہ ہمیں علم نہیں۔ فیاض وڑائچ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور اسکے وزراء کے اشارے پر عوامی تحریک کے پر امن کارکنوں کی قتل و غارت کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top